یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے پر مغرب بڑے خطرات کے لیے تیار رہے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے ہفتہ کے روز مغرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرتے ہیں تو وہ "بڑے خطرات" سے دوچار ہوں گے۔ گرشکو نے جیٹ طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دینے ہوئے کہا یوکرین نے ابھی تک طیاروں کی فراہمی کے وعدے حاصل نہیں کیے ہیں۔ لیکن امریکی صدر بائیڈن نے جمعہ کے روز جی 7 رہنماؤں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف-16 طیاروں پر یوکرینی پائلٹوں کے مشترکہ تربیتی پروگراموں کی حمایت کرتا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہیں کہ مغربی ممالک اب بھی کشیدگی کے منظر نامے پر قائم ہیں۔ اس میں ان کے لیے بہت بڑے خطرات ہیں۔ کسی بھی صورت میں ہمارے تمام منصوبوں میں اس کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ہمارے پاس اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری ذرائع موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں