روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ‘‘ویگنر’’ کے سربراہ ‘‘یوفگینی پریگوژن’’ نے ہفتے کے روز یوکرین کے شہر بَخموت پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا۔ روسی صدر پوٹین نے اس حوالے سے ویگنر اور روسی افواج کو مبارکباد بھی دے دی ہے۔
اب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ یہ ممکنہ سٹریٹجک اہمیت کا شہر ان کی افواج کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ بَخموت مکمل طور پر تباہ ہو چکا اور شہر میں بہت کم تعمیر شدہ عمارتیں باقی ہیں۔
یوکرینی صدر نے اتوار کو جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات سے قبل صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے بَخموت کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا "میرا یقین ہے کہ آج صرف ہمارے دلوں میں بَخموت ہے۔"
🇯🇵Volodymyr #Zelensky has arrived in #Japan. The President will meet there with Joe #Biden and other G7 leaders
— KyivPost (@KyivPost) May 20, 2023
“Japan. G7. Important meetings with partners and friends of Ukraine. Security and enhanced cooperation for our victory. Peace will become closer today,” Zelensky said. pic.twitter.com/JoesuJhy2B
یہ اعلان روسی صدر پوتین کی جانب سے بَخموت کو کنٹرول کرنے پر "ویگنر" گروپ اور روسی فوج کو مبارکباد دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پوٹین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشن میں حصہ لینے والوں کے ناموں کا ظاہر کیا جائے اور انہیں اعزازی تمغوں سے نوازا جائے۔
ویگنر کے بانی پریگوژن نے کہا:’’آج 20 مئی کو دوپہر 12 بجے، 224 دنوں کی لڑائی کے بعد بَخموت کامکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے‘‘۔انھوں نے کہاکہ ان کی فورسز آرام اور بحالی کے لیے 25 مئی سے بَخموت سے واپس چلی جائیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ادوار میں بَخموت میں دو فریقوں کے درمیان جو شدید لڑائی ہوئی تھی، اس نے بخموت کو "قیمہ بنانے والی مشین " کے طور پر بیان کیا تھا۔
-
روس کا یوکرین کے پیٹریاٹ سسٹم کے 5 لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ
روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ "کنجال" میزائل نے 16 مئی کو کیف میں امریکی "پیٹریاٹ" ایئر ڈیفنس سسٹم کے 5 لانچرز اور ریڈار یونٹ کو نشانہ ... بين الاقوامى -
یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے پر مغرب بڑے خطرات کے لیے تیار رہے: روس
روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے ہفتہ کے روز مغرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرتے ہیں تو وہ "بڑے ... بين الاقوامى -
یوکرین کاروس کے زیرقبضہ لوہانسک پربرطانیہ کے مہیّاکردہ کروزمیزائلوں سے حملہ
یوکرین کے طیاروں نے روس کے زیر قبضہ شہر لوہانسک میں دوصنعتی مقامات کو برطانیہ کے مہیا کردہ اسٹارم شیڈو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروزمیزائلوں سے ... بين الاقوامى -
روسی ہیلی کاپٹریوکرین کی سرحد کے قریب واقع علاقے برائنسک میں مارگرایاگیا
یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے علاقے برائنسک میں ایک ہیلی کاپٹرکو مار گرایاگیا ہے۔روس کے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں اس ہیلی ... بين الاقوامى