ایردوآن کا محافظ کا پیش کردہ پانی پینے سے انکار ، بیٹے کے ہاتھ سے پی لیا، ویڈیو وائرل
"استنبول" اخبار نے اس ویڈیو ، جس نے کئی سوالات اٹھائے ہیں، کے بارے میں کہا کہ اس کا تعلق "سیکیورٹی اقدام" سے ہے
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اپنے محافظ کی طرف سے پیش کردہ پانی پینے سے انکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا۔
اس ویڈیو میں، جو اس وقت سماجی ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے ،ایردوآن کا محافظ بار بار انہیں پانی کا گلاس دینے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے، جب کہ ترک صدر اس سے لاتعلق نظر آتے ہیں، ایردوان نے اپنے محافظ سے پانی پینے سے انکار کر دیا اور اسے واپس کر دیا اور پھر اپنے بیٹے بلال ایردوآن کے ہاتھ سے لے لیا۔
Murat Yetkin: Erdoğan korumasının verdiği suyu içmedi; suikast korkusu mu?
— Gazete Pencere (@gazetepencere) May 23, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ترک صدر نے پانی کا گلاس دیکھا تو انہوں نے پہلے مڑ کر دیکھا، پھر اس یقین کے بعد پیا کہ ان کا بیٹا ہی اسے پیش کرنے والا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے رویے پر بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔
س بارے میں "استنبول" اخبار کی ویب سائٹ نے کہا کہ یہ معاملہ "سیکیورٹی اقدام" سے متعلق ہے۔
جبکہ اور کچھ صارفین نے اشارہ کیا کہ یہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہونے کے خوف سے تھا۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایردوآن اور ان کے حریف، کمال قلیچدار اوغلو 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں، اور انتخابات جیتنے کے لیے امیدوار کو ووٹوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔
ترک صدر ایردوآن نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 49.52% ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل سات اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار قلیچ دار اوغلو نے 44.88% ووٹ حاصل کیے جب کہ ایردوان نے 5.28% ووٹروں کی حمایت کی۔