بحرین اور لبنان کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں: وائٹ ہاؤس

یہ زیادہ مربوط، مستحکم اور خوشحال مشرق وسطیٰ کی جانب ایک اہم قدم ہے: این ایس سی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منگل کے روز وائٹ ہاؤس نے لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بحرین کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ منامہ نے ملک کے اس وقت کے وزیر اطلاعات کور داہی کے تبصرے پر بیروت کے ساتھ تعلقات منقطع کیے تھے۔

ہفتے کے آخر میں بحرین نے کہا کہ وہ وزیر کے ریمارکس کے باعث لبنان کے ساتھ منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے قائم مقام ترجمان ایڈم ہوج نے کہا ہے کہ "امریکہ بحرین اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ یہ ایک زیادہ مربوط، مستحکم اور خوشحال مشرق وسطیٰ کے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔"

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ 2021 میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بلایا تھا جب ایک سابق وزیر جارج کورداہی نے یمن جنگ میں ریاض کے کردار پر تنقید کی۔ کئی خلیجی ملکوں نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے تعلقات کو منقطع کرلیا تھا۔ کورداہی نے ابتدائی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا لیکن خلیجی ممالک کے ساتھ سیاسی اور سفارتی جھگڑا جاری رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں