ایران نے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر کی رونمائی کر دی
ایران نے اپنے طویل فاصلے سے مار کرنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کی جنریشن 4 کو خیبر کے نام سے متعارف کرادیا ہے۔
اس کی رینج 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔
اس کا اعلان ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا پر جمعرات کو کیا گیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا یہ پروگرام خالصتاً دفاعی ہے اور ڈیٹرنس کے لیے ہے۔
ایران نے امریکہ کی مخالفت اور یورپی ممالک کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود اپنے میزائل پروگرام بالخصوص اپنے بیلسٹک میزائلوں کو وسعت دی ہے۔
ایرنا کے مطابق"ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی آج ایک تقریب میں کی گئی جس میں ایرانی وزیر دفاع نے بھی شرکت کی"۔
اس تقریب میں وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کی تازہ ترین مصنوعات کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
-
ایران ’نئی سرگرمیوں‘ پرعالمی معائنہ کاروں سے تعاون کرے گا:جوہری سربراہ
ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی نئی سرگرمیوں کے بارے میں بین الاقوامی معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ ان کا ... بين الاقوامى -
ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے:اسرائیلی جنرل
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے منگل کے روز ایران کے خلاف 'کارروائی' کا امکان ظاہرکیا ہے مگر ایران کی نئی زیرزمین ... مشرق وسطی -
ایران میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی مہسا امینی کی قبر کی بے حرمتی
ایران میں غنڈہ گردی کرنے والوں نے مہسا امینی کی قبر کو مسخ کر دیا ہے جو گزشتہ ستمبر میں پولیس کی حراست میں انتقال کر گئی تھیں۔بی بی سی نے منگل کو ... بين الاقوامى