سڈنی میں آگ نے بڑی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی ایک بڑی کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایمرجنسی سروسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز سڈنی کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے قریب ایک عمارت میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قریب ہی کھڑی ایک کار بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

Advertisement

قانون ساز تانیا پلبرسیک نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا میرے حلقے میں سری ہلز میں خوفناک آگ بڑھک گئی ہے۔ براہ کرم محفوظ رہیں اور ایمرجنسی سروسز کی ہدایات پر عمل کریں۔ نیو ساؤتھ ویلز ٹرانسپورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ آتشزدگی کا شکار عمارت کے قریب ریل سروسز کو اگلے اطلاع تک معطل کر دیا گیا تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آگ قریبی عمارت کی بالکونی تک پہنچ گئی۔ نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے ترجمان نے فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں