میامی میں کیوی کے ساتھ ناروا سلوک سے نیوزی لینڈ میں غم و غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بدھ کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے متعدد شہریوں کی آوازوں میں اپنی آواز بھی شامل کردی اور میامی کے چڑیا گھر کی جانب سے کیوی پرندے سے ناروا سلوک کی مذمت کردی۔ کیوی نیوزی لینڈ کی علامت ہے۔

چڑیا گھر نے لمبی اور پتلی چونچ والے پرندے کیوی کے ایک فرد ‘‘ پوورا ’’ کو شدید روشنی میں ہاتھوں سے تھپتھپانے کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے یہ رات کا شرمیلا پرندہ ہے اور اسے دن کی روشنی میں لوگوں کے ہاتھوں کی زد میں دے دینا مناسب نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اپنے اس اقدام پر میامی میں چڑیا گھر نے منگل کے روز ایک عوامی معافی نامہ بھی جاری کر دیا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہیپکنز نے بدھ کے روز کہا کہ چڑیا گھر نے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔ اس کے عہدیداروں نے احساس کیا کہ وہ جو کچھ کر رہے تھے وہ کیوی کے لیے منصفانہ اور درست نہیں تھا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے نمٹانے پر چڑیا گھر کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چڑیا گھر میامی میں 60 قسم کے پرندے موجود ہیں جن میں سے ایک کیوی ہے۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اب صرف 70 ہزار جنگلی کیوی باقی رہ گئے ہیں۔ تیرہویں صدی میں پولینڈ اور پھر یورپ کی افراد کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ میں لاکھوں کیوی رہتے تھے۔

چڑیا گھر نے پوورا کے لیے ایک "خصوصی رہائش گاہ" بنانے کا وعدہ بھی کیا جو زائرین کو اس پرندے کو چھوئے بغیر دیکھنے کی اجازت دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں