ویلز میں دو لڑکوں کی ٹریفک حادثہ میں موت پر پولیس زیر تفتیش آگئی

ویڈیوز میں دیکھا گیا دونوں کے پیچھے پولیس تھی، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ویلز میں دو لڑکوں کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کے بعد پولیس زیر تفتیش آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو لڑکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے ہیں اور پولیس ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ ایک بند گلی سے شارٹ کٹ لیتے ہوئے دونوں لڑکے خوفناک حادثہ کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔

62
62
Advertisement

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان لڑکوں کا پیچھا نہیں کیا گیا۔ اس بیان سے مزید شکوک پیدا ہوگئے اور لوگ مشتعل ہوگئے اور سینکڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر آگئے اور زبردست احتجاج کیا۔

16 سالہ کیرس سلیوان اور 15 سالہ ہاروی ایونز پیر کے روز ویلش کے دارالحکومت ایلی میں اپنی موٹر سائیکل کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ لیکن ان کی موت نے فسادات کو بڑھکا دیا کیونکہ ان دونوں بہترین دوستوں کے اخری لمحات میں پولیس کو ان کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔

پولیس کے تعاقب کے خیال کو ابتدائی طور پر حکام نے 'افواہ' قرار دے کر مسترد کر دیا تھا اور ساؤتھ ویلز پولیس نے خود کو اس واقعے کے حوالے سے خود مختار نگران ادارے کے حوالے کیا۔ تاہم پولیس نے اصرار کیا کہ سڑک پر پولیس کی کوئی گاڑی نہیں تھی۔

برطانیہ میں کارڈف پولیس کے سربراہ نے ان لڑکوں کا پیچھا کرنے میں پولیس کے افراد کے ملوث ہونے کے امکان کو تسلیم کرلیا اور کا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے کہ اس وقت جو کچھ ہوا اس کے بارے میں عوام کو درست معلومات دستیاب ہوں۔

ان کے تبصرے سی سی ٹی وی فوٹیج کے سامنے آنے کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مہلک حادثہ پیش آنے سے چند لمحے قبل ایک پولیس کار نے دو نوجوانوں کا پیچھا کیا تھا۔ یہ فوٹیج حادثے کی جگہ سے تقریباً 900 میٹر کے فاصلے پر پیر کی شام 6 بجے تصادم سے ایک منٹ پہلے فلمائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں