کیپیٹل ہل پر حملے کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

واشنگٹن ڈی سی میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے حملے کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز پر لگائی جانے والی بغاوت کی سازش کے قانون کا استعمال بہت کم ہوا ہے۔

Advertisement

اسٹیورٹ رہوڈز امریکہ کی دائیں بازو کے ایک شدت پسند گروپ اوتھ کیپرز کے بانی ہیں۔ ان کے گروپ کے ارکان نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل کر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا تھا جب جو بائیڈن کی بحیثیت صدر توثیق کا عمل جاری تھا۔

اس حملے کا مقصد بائیڈن کی بطور صدر توثیق کو روکنا اور انہیں وائٹ ہاؤس سے باہر رکھنا تھا۔اوتھ کیپرز کا کیپٹل ہل پر کئی گھنٹوں تک قبضہ رہا تھا اور عمارت میں موجود پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی تھی۔

سکیورٹی ارکان کی جانب سے حملہ آوروں کو کیپیٹل ہل سے باہر نکالے جانے کے بعد صدر کی توثیق کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں