بل گیٹس کس عرب نژاد نوجوان سے متاثر ہوگئے اور کیوں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کمپنی "ڈیپ مائنڈ" کے شریک بانی مصطفیٰ سلیمان نے اپنی صلاحیتوں سے ارب پتی بل گیٹس کو متاثر کردیا۔ ان کی کمپنی ڈیپ مائنڈ کو گوگل نے 9 برس قبل حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے ایک نئی مصنوعی ذہانت والی کمپنی کی بنیاد رکھی جس سے اب بڑے بڑے اداروں کے وجود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ مجھے مایوسی ہوگی اگر ایسے مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت سے لیس ذاتی ڈیجیٹل اسسٹنٹ فراہم نہیں کیا جس کے ذریعے لوگ روایتی سرچ انجنوں کو استعمال کرتے ہیں۔ تاہم میں انفلیکشن سمیت کئی سٹارٹ اپس کی تعریف کرتا ہوں۔ انفلیکشن اے آئی ایک چھوٹا ٹیک سٹارٹ اپ ہے جو گیٹس کے ذاتی اے آئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے خیال کو عملی طور پر سامنے لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Advertisement

ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی اور انفلیکشن کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان نے لکھا ہے اپنے آپ کو زیادہ خوش، صحت مند اور زیادہ پیداواری بنانے کے واحد مشن کے ساتھ اپنے ذاتی اے آئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کا تصور کریں۔ ہمارے پاس تمام جوابات نہیں ہیں لیکن ہم ایک ایسا اے آئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ تیار کرنا شروع کر رہے ہیں جو واقعی آپ کے لیے کارآمد ہو۔ ہمارا مشن آپ کے اے آئی اسسٹنٹ کو اس طرح ترتیب دینا ہے کہ یہ آپ کے اور آپ کی دلچسپیوں سے بالاتر ہو جائے۔ ہمارا مطلب ایک ایسا آرٹیفیشل انیٹیلی جنس اسسٹنٹ تیار کرنا ہے جو آپ کو اپنے ارادوں کا اظہار کرنے، اپنی زندگی کو منظم کرنے اور ضرورت پڑنے پر آپ کے لیے موجود رہنے میں مدد کرے۔

واضح رہے مصطًفی سلیمان ایک شامی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور رہنے والے والد کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد نے برطانوی نرس سے شادی کی تھی۔ مصطفی سلیمان اسی جوڑے کے ہاں 1984 میں پیدا ہوئے تھے۔

گیٹس نے’’ AI Forward 2023‘‘ کانفرنس کے دوران "Goldman Sachs" اور "SV Angle" کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران کہا کہ "Amazon" اور "Google" جیسی کمپنیوں کو مستقبل میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے صحت کی ممکنہ اختراعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی الزائمر اور اسی طرح کی بیماریوں کے علاج کے قابل کسی قسم کی دوائی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی وجہ سے ملازمت کے ممکنہ نقصان کے خطرات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اے آئی سے چلنے والے بوٹس وائٹ کالر ملازمتیں کرنے والوں کو متاثر کریں گے۔ یہ اختراعات انسانوں کے مقابلے میں استعمال کرنے میں بہت سستی ہوں گی۔

مصنوعی ذہانت کے ماہر پروفیسر گیری مارکس نے بھی گزشتہ ہفتے سینیٹ میں اے آئی کی نگرانی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ملازمتوں کو لاحق خطرات کے بارے میں گواہی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے خیال میں طویل مدت میں اے آئی واقعی انسانی ملازمتوں کے ایک بڑے حصے کی جگہ لے لی گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں