سوڈانی آر ایس ایف نے روس کے ویگنرسے زمین سےفضا میں مارکرنے والےمیزائل حاصل کیے:امریکا
رواں ہفتے کے آغاز میں، امریکہ نے ان معلومات کو ظاہر کیا جن کے مطابق ویگنر گروپ روس کے لیے افریقہ، خاص طور پر مالی سے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس کے ویگنر گروپ نے حال ہی میں سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں، امریکا نے جمعرات کو روسی کرائے کے فوجی گروپ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ویگنر گروپ حال ہی میں سوڈان میں، سوڈان کی فوج کے خلاف لڑنے کے لیے سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کر رہا ہے، اور ایک طویل مسلح تصادم میں کردار ادا کر رہا ہے جس کا نتیجہ صرف خطے میں مزید افراتفری کا باعث ہے۔
یہ الزامات اسی بیان میں سامنے آئے ہیں جس میں مالی میں روس کے ویگنر گروپ کے سربراہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس ہفتے کے شروع میں، امریکہ نے ان معلومات کو ظاہر کیا جن کے مطابق یہ گروپ روس کے لیے افریقہ، خاص طور پر مالی سے ہتھیار منگوانے کی کوشش کر رہا ہے۔
واشنگٹن نے ویگنر گروپ پر متعدد افریقی ممالک میں مداخلت اور عدم استحکام کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ ان ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا اور قدرتی وسائل کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ جیسا کہ روس کی فوج میدان جنگ میں مشکلات کا شکار ہے، پوتن اپنی پسند کی جنگ جاری رکھنے کے لیے ویگنر گروپ پر انحصار کررہے ہیں"
امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والی نازک جنگ بندی سے تشدد میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن محکمہ خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ نگرانی کے عمل میں جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوڈان کی فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورس کئی ہفتوں سے جھڑپوں میں مصروف ہیں کیونکہ دونوں فریق حکومت پر کنٹرول کے لیے لڑ رہے ہیں۔
-
سعودی عرب اور امریکا کی مساعی سے سوڈان کے متحارب گروپوں میں 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز[سریع الحرکت فورسز] نے جدہ میں ہونے والی بات چیت ... مشرق وسطی -
امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں عارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اصرار
سعودی عرب اورامریکا نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔ انھوں نے سوڈان میں متحارب فریقوں کی جانب سے ... بين الاقوامى -
سوڈان میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پرسنٹرل ریزرو پولیس پرامریکا کی پابندیاں عاید
امریکا نے سوڈان کی سنٹرل ریزرو پولیس پر پُرامن احتجاجی مظاہرین کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پابندیاں عاید کردی ہیں۔اس نے پولیس فورس پر الزام ... بين الاقوامى -
امریکا کاسوڈان کوسویلین قیادت والی حکومت کی بحالی تک مالی امداد نہ دینے کا اعلان
سوڈانی عوام کی امن ، انصاف اورآزادی کے لیے جدوجہد کی مسلسل حمایت جاری رکھی جائے گی:بیان بين الاقوامى