کیمرون: تدفین کے لیے جانے والے 15 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کیمرون میں اپنے پیارے کی لاش کو تدفین کے لیے لے جانے والے 15 افراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ یہ افراد منی بس میں جار رہے تھے کہ ان کی منی بس لاری سے ٹکرا گئی، حادثہ میں منی بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ جین ارنسٹ ماسینا نگلے نے مزید بتایا کہ منی بس میں سوار تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ ملک کے اقتصادی دارالحکومت دووالا سے تقریباً 80 کلومیٹر مشرق میں واقع صنعتی شہر ایڈیا میں پیش آیا۔ وزیر نے تصادم کی وجہ کی وضاحت نہیں کی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق افریقہ میں سڑک پر ہونے والی اموات کا سب سے زیادہ تناسب کیمرون میں دیکھا گیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں مشرقی کیمرون میں ایک بس سڑک سے نیچے گرجانے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں