بل گیٹس سے مبینہ مراسم رکھنے والی خاتون اینٹونووا کا روسی جاسوس سے تعلق سامنے آگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا کے اہم ترین ٹیکنالوجی ٹائیکون بل گیٹس کو اب صرف اپنی ایجادات اور کارناموں کی خبروں سے سروکار نہیں رہا بلکہ اب ان کی ذاتی خبروں نے بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کے روسی ایتھلیٹ میلا اینٹونووا کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں خبریں گردش کرنے کے بعد اب اس کی کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ گیٹس اور انٹونووا کے تعلقات کی خبریں جنسی جرائم کے مرتکب امریکی تاجر جیفری ایپسٹین کے پاس موجود معلومات کے باعث سامنے آئی تھیں۔

اخبار "ٹیلی گراف" کے مطابق "گیٹس کی محبوبہ" کریملن کی معروف جاسوس اینا چیپ مین کی ساتھی ہیں۔ اس انکشاف نے نے گیٹس اور کھلاڑی کے درمیان کہانی کی سنگینی کے بارے میں نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معلومات اخبار "ڈیلی میل" کی طرف سے لی گئی ایک تصویر سے لی گئی ہیں۔ اس تصویر میں چیپ مین اور اینٹونووا کو کے جی بی کے جاسوس کی گرفتاری سے قبل نیویارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس تصویرپر کسی کا دھیان نہیں گیا تھا لیکن اس تصویر نے گیٹس کے ساتھ ایپسٹین کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اب یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا کسی شخص کو اینٹونووا کے روسی جاسوس کے ساتھ روابط کا علم تھا۔ اب تک اینٹونووا کی جانب سے کسی غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

جہاں تک گیٹس کا تعلق ہے ان کی اینٹونووا سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ بیس سال کی عمر میں تھیں۔ وہ 2009 میں ایک ٹورنامنٹ میں گیٹس سے ملی تھیں۔ اس وقت گیٹس شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے۔ معاملہ سے واقف ذرائع کے مطابق جب ایپسٹین کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک کو دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے کا سہارا لیا تھا۔

2017 میں ایپسٹین نے گیٹس کو ایک ای میل بھیجی اور ان سے معاوضے کے لیے کہا تھا۔ جنسی جرائم کے مرتکب تاجر کی جانب سے گیٹس کو بلین ڈالر کے خیراتی فنڈ میں حصہ لینے کے لیے راضی کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں