بوٹسوانا کی ایک ریزرو میں اچانک شیر سیاحوں کے سامنے آگیا پھر کیا ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی افریقا کے ملک بوٹسوانا کی ایک جانداروں کی قدرتی پناہ گاہ میں سیاحوں ایک گروپ اپنے سامنے ایک بہت بڑے شیر کو دیکھ کر ششدر رہ گیا۔

سیاحوں کا ایک گروپ نیچرل ریزرو میں قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک ان کے سامنے ایک بڑا شیر آگیا۔ شیر کو دیکھ کر سیاح حیران رہ گئے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر نے سیاحوں کے قریب پہنچ کر اپنے اردگرد کے علاقے کا جائزہ لیا، لیکن خوش قسمتی سے اس موقعے پر سیاحوں نے خود کو قابو میں رکھا اور اپنی جگہ سے حرکت نہیں کی۔ انہیں ریزرو کے حکام کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کسی خطرے کی صورت میں اپنی جگہ سے حرکت نہ کریں۔

ایسا لگتا ہے کہ ہدایات درست اور بر محل تھیں کیونکہ شیر ان سیاحوں کو کوئی پریشانی یا نقصان پہنچائے بغیر خاموشی سے چلا گیا۔

بوٹسوانا افریقی براعظم میں کچھ بہترین بیابانی علاقوں اور جنگلی حیات کے لیے مشہور ہے، اس کے کل رقبے کا 38 فی صد قومی پارکوں اور قدرتی ذخائر کے لیے وقف ہے۔اس میں متعدد سفاری پارک کی خصوصیات کی حامل سیرگاہیں ہیں جہاں سیاحوں کو سیرو تفریح کے پرکشش مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں