یمنی: گاڑی پانی کے ڈیم میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثہ صنعا میں پیش آیا، کار گرنے سے قبل باہر کودنے میں کامیاب بچہ محفوظ رہنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی دارالحکومت صنعا کے مغرب میں کار شلال بنی مطر جھیل میں گر گئی اور کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ سوار ایک بچہ کار گرنے سے قبل باہر کود جانے کے باعث محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگیا۔

الحوثی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گاڑی کو ڈیم سے نکالنے کے بعد کا منظر
گاڑی کو ڈیم سے نکالنے کے بعد کا منظر

مقامی ذرائع نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا۔

کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں