ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے: ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ٹیسلا کے ارب پتی چیف ایگزیکٹو ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے، اس معاملے سے آگاہ تین افراد کا کہنا ہے کہ یہ تین سال میں ان کا پہلا دورہ ہوگا۔اس سے پہلے 2020ء میں انھوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسک چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ کا دورہ کریں گے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ مسک کس سے ملیں گے اور وہ کیا بات چیت کریں گے۔

ٹیسلا اور چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے مارچ میں خبر دی تھی کہ مسک چین کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اپریل کے اوائل میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

چین امریکا کے بعد ٹیسلا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور اس کا شنگھائی پلانٹ الیکٹرک کاریں تیار کرنے کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔

مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے بھی مالک ہیں، جس پر چین میں پابندی عاید ہے، اگرچہ کچھ لوگ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

اس وقت ٹیسلا کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جس میں چینی آٹومیکرز کے ساتھ بڑھتی ہوئی مسابقت بھی شامل ہے جو دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ میں طلب کمزور ہونے کی وجہ سے اپنی چین ساختہ الیکٹرک گاڑیاں برآمد کر رہے ہیں۔

ٹیسلا نے ابھی تک اپنے شنگھائی میں واقع پلانٹ میں سالانہ گاڑیوں کی پیداوار ساڑھے چار لاکھ تک بڑھانے کے اپنے منصوبہ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی ہے ، حالانکہ اس نے اپریل میں کہا تھا کہ وہ میگا پیک انرجی اسٹوریج مصنوعات تیار کرنے کے لیے شنگھائی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی۔

کمپنی نے شنگھائی پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو سالانہ ساڑھے 17 لاکھ یونٹ تک بڑھانے کے لیے مقامی حکام کو منصوبے پیش کیے ہیں۔

چین کے ریاستی منصوبہ ساز اپنی آٹو انڈسٹری میں 100 سے زیادہ کھلاڑیوں کے ساتھ گنجائش کی بھرمار سے نبرد آزما ہیں اور نئی پیداواری صلاحیت کی منظوری کے بارے میں محتاط ہیں۔

مسک نے اس ماہ کے اوائل میں سی این بی سی کو بتایا تھا کہ ’’چین میں توسیع سے متعلق ہماری صلاحیت پر کچھ رکاوٹیں ہیں۔یہ طلب کا مسئلہ نہیں ہے‘‘۔اسی انٹرویو میں مسک نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تناؤسب کے لیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔

ٹیسلا کمپنی میکسیکو میں ایک پلانٹ تعمیر کر رہی ہے جہاں توقع ہے کہ وہ اپنی اگلی نسل کے پلیٹ فارم پر کم لاگت والی الیکٹرک کار تیار کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں