خوفناک ویڈیو، بس کے اندر مسافر اور ڈرائیور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک بس کے اندر ایک مسافر اور ڈرائیور کے درمیان فائرنگ کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ اس چونکا دینے والی ویڈیو پر لوگوں نے بڑے پیمانے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں مسافر کو بس ڈرائیور کی سیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مسافر نے ڈرائیور کو ایک سے زیادہ مرتبہ مرکزی سٹیشن سے پہلے گن پوائنٹ پر رکنے کو کہا لیکن ڈرائیور نے بار بار یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ اسے صرف مقررہ مقامات اور سٹیشنوں پر رکنے کی اجازت ہے۔

اچانک ڈرائیور اور مسافر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ مسافر پیچھے کی طرف بھاگ گیا۔ ایسے وقت میں دو دیگر مسافر فرار ہونے اور پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

ڈرائیور نے بس کو روکا۔ بندوق دوبارہ لوڈ کی اور مسافر کو گولی مار دی جس نے جلدی سے اپنا دفاع کیا اور اسے بھی گولی مار دی۔ ویڈیو کلپ میں مسافر کا خون بس کے فرش پر بکھرا ہوا دکھایا گیا۔ اس مسافر کے پیٹ میں گولی لگی۔ ڈرائیور کو بازو میں زخم آیا۔

یہ معلوم کرنے کے لیے باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کس نے گولی چلانے میں پہل کی۔ ڈرائیور کے پاس ہتھیار رکھنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھی تحقیقات کی جائیں گی یاد رہے ڈرائیوروں کے لیے ہتھیار رکھنا ممنوع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں