السیسی اور ایردوان کا سفارتی تعلقات بہتر بنانے اور سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ

الیسیسی کی فون پر ایردوان کو مبارکباد، باہمی تعلقات اور تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان نے فوری طور پر سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے اور سفیروں کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اور ایردون نے ایک فون کال کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ملکوں اور مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

السیسی نے صدارتی انتخابات میں فتح اور نئی صدارتی مدت کے لیے ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر ایردوان کو فون کے دوران مبارکباد دی۔ واضح رہے 13 اپریل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا تھا۔

یہ دورہ بات چیت کے اس تسلسل کے طور پر سامنے آیا تھا جو گزشتہ مارچ میں ترک وزیر خارجہ کے دورہ قاہرہ کے دوران ہوئی تھیں۔ قاہرہ اور انقرہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مرکز دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تھا۔ چاوش اوغلو نے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے 10 سال بعد گزشتہ ماہ قاہرہ کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں