ماسکو میں عمارتوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، معمولی نقصان ہوا: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی حکام نے کہا ہے کہ ڈرونز نے ماسکو میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس سے "معمولی" نقصان ہوا اور کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے پہنچنے والے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے ٹیلی گرام پیغام رسانی چینل پر کہا کہ شہر کی تمام ایمرجنسی سروسز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ ماسکو کی طرف بڑھنے پر کئی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون کس نے لانچ کیے تھے۔ روس کے متعدد ٹیلیگرام پیغام رسانی کے چینلوں نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کے مضافات اور اس کے قریبی علاقے میں 4 سے 10 تک ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ کچھ رہائشیوں کو علاقے سے نکالنے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ آر آئی اے‘‘ نے کہا ہےکہ شہر کے جنوب میں ماسکو کی ’’پروو سویوز نیا‘‘ سٹریٹ پر ایک عمارت کے کچھ رہائشیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ رائٹرز نے آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں