نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں سعودی نائب وزیر خارجہ کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل سوموار کے روز نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ان کی نمائندگی سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید الخیریجی نے کی۔

الخیریجی نے وفود کے سربراہوں کے ہمراہ دارالحکومت ابوجا میں نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پرنائیجیریا کے صدر اور حکومت کو خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام اور مبارکباد پیش کی۔ سعودی قیادت کی طرف سے برادر ملک نائیجیریا کی قیادت کے لیے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں نائیجیریا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں