برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ شاہی شادی میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور سعودی آرکیٹیکٹ رجوہ آل سیف کی انتہائی متوقع شادی میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے ہیں، جیسا کہ اردن کے المملکہ ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی ہے۔

شہزادہ حسین کی شادی آج جمعرات یکم جون کو ہونے والی ہے جس کی لائیو کوریج مقامی وقت کے مطابق شام 4:00 بجے شروع ہوگی۔

مہمانوں کی فہرست میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کے علاوہ یورپ اور ایشیا کے اعلی حکومتی شخصیات اور شاہی خاندانوں کے افراد بھی شامل ہیں۔

عمان کے دارالحکومت میں شادیوں کے حوالے سے جوش و خروش عروج پر ہے۔ یہاں ولی عہد حسین اور ان کی سعودی دلہن کی تصاویر پر مشتمل مبارکبادی بینرز عمارتوں ، بازاروں میں آویزاں ہیں اور بسوں کی زینت بنے ہوئے گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاکہ عوام کی بڑی تعداد شاہی جوڑے اور معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے سرخ لینڈ روور گاڑیوں پہ مشتمل روایتی سرخ جلوس کے راستے پر جمع ہو سکے-
سرخ جلوس سرخ لباس میں ملبوس گھڑ سوار فوجیوں کا روایتی جلوس تھا، جس کا آغاز بانی شاہ عبداللہ اول کے دور میں ہوا۔

مفت کنسرٹس اور ثقافتی تقریبات میں ہزار خیر خواہوں کی آمد متوقع ہے۔
شاہی شادی کی لائیو کوریج کے لیے عوامی سطح پر ملک بھر میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں