سٹار ال پیچینو سے 53 برس چھوٹی ان کی گرل فرینڈ کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویتی نور الفلاح کا نام 83 برس کے بین الاقوامی فنکار ال پاچینو کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر کے میڈیا اور کمیونیکیشن پلیٹ فارمز پر چھا گیا ہے کہ وہ نور الفلاح سے اپنے چوتھے بچے کا انتظار کر رہے ہیں۔ آئیے اس کویتی نژاد ماڈل کی شناخت کے بارے میں جانیے جو ال پچینو سے 53 سال چھوٹی ہیں ۔ اس اعلان نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ال پچینو کے دوست نور الفلاح کے بارے میں جو کچھ پڑھا اس کے مطابق وہ کویتی نژاد 29 سالہ امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ نور الفلاح نے کیلیفورنیا میں یونیورسٹی آف سدرن سے سنیماٹک آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ پھر انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

نور فلاح اور ال پیچینو

نور نے اپنی پہلی دستاویزی فلم 2014 میں ’’ The Homeless‘‘ کے نام سے ریلیز کی۔ یہ فلم سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں "Prusa Nostra" نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائی کے کیلیفورنیا کالج میں اپنے بھائیوں کے واپس آنے خواب دیکھتا ہے۔

نور الفلاح 3 بہن بھائیوں "صوفیہ"، "ریمی" اور "ناصر" کی بڑی بہن ہیں۔ سٹار ال پیچینو کے ساتھ ان کی وابستگی سے قبل نور کی بین الاقوامی آرٹسٹ کلنٹ ایسٹ ووڈ (93 سال) کے ساتھ وابستگی کی افواہیں پھیل گئی تھیں جن کی نور نے تردید کردی تھی۔

2020 میں ال پیچینو سے ان کی محبوبہ میٹال کی علیحدگی کے بعد نور کی ان سے ملاقات ہوئی تھی وہ اب ال پیچینو سے آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ ال پیچینو کی ایک بیٹی جوی ہے جس کی عمر 33 سال ہے۔ اس کے دو جڑواں بچے انتون اور الیویا ہیں جن کی عمر 22 سال ہے۔ جولی کی پیدائش 1988 میں ہوئی۔ اس کی ماں امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ ہے۔ امریکی سٹار بیورلی گینگیلو سے جڑواں بچے 1997 میں پیدا ہوئے۔ گینگیلو نے ال پاچینو سے 2003 میں باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں