ٹرین کی ٹکر کے باوجود خاتون کیسے بچی؟ خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہنگری میں پیش آنے والے ایک حادثے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریل گاڑی پٹری کے قریب چلنے والی ایک خاتون کو ٹکر مار دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ گر جاتی ہے تاہم وہ اس واقعے میں معجزانہ طورپر محفوظ رہتی ہے۔

اس حادثے کی ویڈیو یوٹیوب پرپوسٹ کی گئی ہے اور اس کی تفصیلات العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون زمین پر گرجاتی ہے اور وہ شدید زخمی بھی ہوتی ہے تاہم وہ موت سے بچ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی یا خاتون غلط طریقے سے مخالف سمت سے گذرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا جاتی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ خاتون دوسری سمت میں جا کر ٹرین پر سوار ہونا چاہتی ہے تاہم مخالف سمت میں آنے والی ٹرین کو قریب دیکھ کر پیچھے ہٹتی ہے مگر ٹرین اس کو ٹکر مار دیتی ہے۔ ٹکر اس کی کمر پر اٹھائے تھیلے کو لگتی ہے جس سے وہ زمین پر گرجاتی ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے بیگ کی وجہ سے محفوظ رہی جو اس نے اپنی کمر پر اٹھا رکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں