سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیصل بن فرحان نے یوکرین بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کے لیے سعودی حمایت کی تجدید کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں "برکس" گروپ کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی ۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی تشویش کے متعدد مسائل پر بات چیت کی اور دوطرفہ اور کثیر جہتی کام کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان تمام شعبوں میں دوستی اور تعاون کے پہلوؤں کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ملاقات میں اٹھائے گئے اہم ترین امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ اجلاس ’’تیز رفتار، پائیدار ترقی اور جامع تکثیریت کے لیے شراکت داری‘‘ کے نعرے کے تحت منقعد کیا گیا تھا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں ریاض کے موقف کی تجدید کی جس کا مقصد روسی یوکرینی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر اور جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر گریس نالیڈی پانڈور سے الگ الگ ملاقات کی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزرا نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بنیادیں رکھنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں شراکت بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں