سعودی عرب میں ژالہ باری کے دوران ’صحرائی جہاز‘ کے قافلے کا دلکش منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے حائل میں گذشتہ اتوار کے روز ہونے والی ژالہ باری کے بعد صحرائی علاقے میں پڑنے والے سفید اولوں پر سفر کرنے والے اونٹوں کے ایک قافلے کا منظر نہایت دلکش اور حیران کن ہے۔ اولوں کی وجہ سے سفید رنگ زمین پر صحرائی اونٹوں کے قافلے کا سفر اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

سعودی عرب میں قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی کے شوقین بندر الحواس نے اپنے ڈرون کیمرے کی مدد سے ’صحرائی جہاز‘ کے اولوں کی برف پر چلنے والے قافلے کا ویڈیو شاٹ بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو کلپ کو صارفین کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سےگفتگو کرتے ہوئے فوٹو گرافر بندرالحواس نے کہا کہ میں سعودی عرب کے اندر موسم اور بارش کے فطری اور قدرتی حسین مناظر کی فوٹو گرافی کا شوقین ہوں۔

اسی شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے میں گذشتہ اتوارکو میں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں تبوک، حائل اور القصیم کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران حائل میں ایک جگہ ژالہ باری نے زمین پر سفید چادر بچھا دی تھی۔ اسی اثناء میں اولوں کی وجہ سے برف کی طرح ڈھکی زمین پر اونٹوں کا ایک قافلہ آپہنچا۔ میں نے اونٹوں کے اولوں پر چلنے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بندر الحواس نے بتایا کہ وہ 13 سال سے قدرتی موسم کی فوٹوگرافی کے مشغلے سے وابستہ ہیں اور اپنے اس شوق کے لیے وہ ملک کے کونے کونے کا سفر کر چکے ہیں۔

ژالہ باری کے بعد اولوں سے گذرنے والے اونٹوں کے قافلے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ منظر حائل کے علاقے فیضہ بن سویلم میں پیش آیا۔

فوٹوگرافر بندر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ منظر بہت خوبصورت ہے، جب زمین پر سفیدی چھا جاتی ہے تو یہ لوگوں کو مسحور کرتی ہے اور درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد اونٹوں کی موجودگی ایک خاص لطف دیتی ہے۔ صحرائی کی ریت ، اس پر پڑنے والے سفید اولے اور ان پر اونٹوں کا قطار میں گذرنا انتہائی دلچسپ منظر تخلیق کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں