مصر میں ریت کا طوفان، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

طوفان کے ساتھ خراب موسم جمعہ کی رات تک جاری رہے گا: محکمہ موسمیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں ریت کا طوفان آگیا ہے جس کے باعث کئی گورنریوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ مصری محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ خراب موسم آج جمعہ کی رات تک جاری رہے گا۔

دھند اور بارش کے ساتھ شدید دھول کا طوفان قاھرہ کی فضاؤں پر حاوی رہا۔ حد نگاہ کم ہوگئی۔ خراب موسم کی اس شدید لہر کی بنا پر دارلاحکومت میں ٹریفک شدید متاثر ہوگئی۔

قاہرہ کی گلیوں اور محلوں کو ٹریفک کے حوالے سے شدید پریشانی پیدا ہوگئی۔ ہر طرف ایک دھندلا پن رہا۔ ایک پیلے مٹی کے رنگ نے دن بھر شہر کے آسمان کو ڈھانپے رکھا۔

مشرقی مصر کے شہر ’’ العاشر من رمضان‘‘ میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا بھی پیش آگیا۔ ایک اشتہاری بینر گرنے سے خاتون انجینئر جاں بحق ہوگئی۔ اسی طرح دیگر اضلاع یا گورنریوں میں موسم کی صورتحال ابتر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جائے گا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد تک رہے گا اور ملک بھر میں بارش کی شرح 10 فیصد رہے گی۔

دھول کے طوفان سے منسلک ہوا کی اوسط رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔ جمعرات کو یہ رفتار تیز تھی اور 23 کلومیٹر گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو انتباہات جاری کیے اور اس دوران کچھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا۔ ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی کے براہ راست سامنے آنے سے گریز کریں ۔ خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقات میں۔ کافی مقدار میں ٹھنڈا سیال اور پانی پیتے رہیں۔ ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں۔ سینے کی الرجی کے مریض باہر جاتے وقت ماسک پہن کر رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں