امریکی خاتون اول کا مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے کل جمعہ کے روز مصر کی سب سے بڑی دی ی درس گاہ جامعہ الازہر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقعے پر یونیورسٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داؤد نےامریکی خاتون اول کو وزٹ کرایا۔

جامعہ الازھر کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر میں جل بائیڈن اسلامی روایات کا احترام کرتے ہوئے اسکارف پہنے نظر آئیں۔

قبل ازیں جمعے کے روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے امریکی خاتون اول کا استقبال کیا جو اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ کی کی شادی میں شرکت کے بعد اردن سے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچی تھیں۔

جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر
جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر

جل بائیڈن نے مصری صدر کی اہلیہ مسز انتظار السیسی کا مصر میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

جِل بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ "دنیا کی ماں مصر میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا شکریہ۔"

جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر
جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر

قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مصر جل بائیڈن کے ایک ہفتے کے دورے کا دوسرا پڑاؤ ہے جس میں خطے کے 4 ممالک شامل ہیں۔

جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر
جل بائیڈن کا دورہ جامعہ الازھر

جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے اردن کے ولی عہد اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کو ان کی شادی کی تقریب کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔ امریکی خاتون اول اردنی شاہی خاندان کی طرف سے خصوصی دعوت پر عمان پہنچی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں