سی آئی اے ڈائریکٹر برنز نے گذشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا ہے: امریکی عہدیدار

امریکہ کی چین کے ساتھ روابط بحالی کی کوششوں کے دوران برنز کا دورہ بے سود رہا: ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان رابطے کے چینل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے مئی میں چین کا ایک غیر علانیہ دورہ کیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ گذشتہ ماہ، ڈائریکٹر برنز نے بیجنگ کا سفر کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انٹیلی جنس چینلز میں کمیونیکشنز لائنز کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے دورے سے متعلق خبر سب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔ برنز کا دورہ بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کی چینی ہم منصبوں کیساتھ براہ راست بات چیت کرنے کی کوششوں کے دوران کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے یہ دوہ بے سود ثابت ہوا ہے۔

گذشتہ ماہ چین نے پینٹاگون کی جانب سے اپنے دفاعی سربراہان کے درمیان فون کال کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ جمعہ کو سکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے سنگاپور میں ’’شنگری لا‘‘ ڈائیلاگ میں عشائیہ کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ہاتھ ملایا تھا۔

امریکہ اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں اور امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سال کے شروع میں بیجنگ کا دورہ واشنگٹن روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔ بلنکن نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ایک چینی جاسوس غبارہ الاسکا کے قریب دیکھا گیا اور اس نے پورے براعظم امریکہ کا سفر کیا۔ امریکی صدر بائیڈن نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نیچے گرانے کا حکم دے دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں