برسلز: شہری کا سر میٹرو سٹیشن کے آہنی دروازے میں پھنس گیا، موت نے ہلا کر رکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برسلز میں ہفتہ کے روز ایک ہولناک موت نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک شخص کی موت اس انداز میں ہوئی کہ اس کا اوپر والا جسم میٹرو سٹیشن میں دھاتی پردے میں پھنس گیا۔ میٹرو آپریٹر نے اس شخص کی موت کا اعلان کیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب رپوٹوں کے مطابق نقل و حمل کے نیٹ ورک میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

امدادی کارکنوں کو صبح 4 بج کر 30 منٹ پر شہر کے مرکز میں روجٹ میٹرو میں اس شخص کی لاش ملی۔ امدادی ایجنسی کے ترجمان والٹر ڈیریو نے بتایا کہ اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو دھاتی پردے سے باہر نکالا لیکن وہ اس کے دل کو بحال کرنے میں ناکام رہے۔ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈیریو نے واضح کیا کہ مارچ کے بعد سے ایسا چوتھا واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس مرتبہ یہ جان لیوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی میڈیا نے ایسے ہی واقعات کو کور کیا ہے لیکن یہ واقعات خود کار دروازوں میں ٹانگیں پھنسنے تک محدود تھے۔ ریسکیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اس مہلک حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلایا جائے گا کہ متاثرہ شخص بے گھر شخص تھا یا منشیات یا الکحل کے زیر اثر تھا۔

برسلز میں پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریٹر "سٹیپ" نے کہا کہ حادثہ واضح طور پر میٹرو میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ سے ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں