تین ٹگ بوٹس نہر سوئز میں پھنسے آئل ٹینکر کو نکالنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انجن کی خرابی کے باعث نہر سوئز میں پھنسنے والے آئل ٹینکر کو اتوار کے روز اتھارٹی کی ارسال کردہ تین ٹگ بوٹس نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

نہر سوئز کے ایک عہدیدار اسامہ رابی کے مطابق Sevigor نامی ٹینکر کو نکالنے کے بعد شمال کو جانے والی بحری ٹریفک کو بحال ہو گئی۔ مالٹا کا پرچم بردار آئل ٹینکر "سیویگر" روس سے چین کی جانب جا رہا تھا کہ انجن کی خرابی کے سبب نہر سوئز میں پھنس گیا۔

سوئز نہر میں ٹیکنکل غلطیوں کے سبب بحری ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ آتی رہتی ہے مگر عموما یہ بہت کم دورانیے میں دور کر دی جاتی ہے۔

نہر سوئز میں پھنسنے والے مالٹا کے آئل ٹینکر "سی ویگر" کو ٹگ بوٹ نکالنے میں مصروف۔
نہر سوئز میں پھنسنے والے مالٹا کے آئل ٹینکر "سی ویگر" کو ٹگ بوٹ نکالنے میں مصروف۔

دو ہفتے قبل بھی ٹگ بوٹس کی مدد سے ایک کنٹینر بردار جہاز کو چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد سوئز کنال سے نکال لیا گیا تھا۔

نہر سوئز مصر کی ایک سمندری گذرگاہ ہے جو بحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملاتی ہے۔ اس کے بحیرہ روم کے کنارے پر پورٹ سعید اور بحیرہ قلزم کے کنارے پر سوئز شہر موجود ہے۔

یہ نہر 163 کلومیٹر (101 میل) طویل اور کم از کم 300 میٹر چوڑی ہے۔ اس نہر کی مدد سے بحری جہاز افریقہ کے گرد چکر لگائے بغیر یورپ اور ایشیا کے درمیان آمد و رفت کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں