وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو کی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے ہیں اور انھوں نے سعودی حکام سے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے سوموار کو ان کی آمد کی اطلاع دی ہے۔صدر مادورو کاجدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العیبان اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔

صدرنِکولس مادورو سے جدہ میں مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العیبان اور دیگر حکام نے ملاقات کی ہے۔
صدرنِکولس مادورو سے جدہ میں مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العیبان اور دیگر حکام نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اس دورے کی تفصیل یا شیڈول کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن سعودی عرب اسی ہفتے دارالحکومت الریاض میں انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو بتایا تھا کہ انٹونی بلینکن سعودی حکام سے ملاقات کے لیے آیندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔اس دورے کی ایک وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن 6 سے 8 جون تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر امریکا سعودی تزویراتی تعاون اور اقتصادی و سکیورٹی تعاون سمیت متعدد دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملر نے بتایا کہ بلینکن امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں مشرقِ اوسط میں سلامتی، استحکام، کشیدگی میں کمی، علاقائی انضمام اور معاشی مواقع کو فروغ دینے کے لیے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں