بھارت میں دریا پر بنایا جانے والا پُل دوسر بار ٹوٹ کر گر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی ریاست بہار میں ایک دریا پر بنایا جانے والا پل دوسری بار ٹوٹ کر گرگیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ پل ایک دم گرتا اور پھر پانی میں ڈوب جاتا ہے، جب کہ گردوغبار کے بادل اوپر اٹھتےدکھائی دیتے ہیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد فون کیمروں سے حادثے کی ویڈیو بناتی دیکھی جا سکتی ہے۔

جبکہ ویڈیو میں دریائے گنگا کے اوپر والے حصے سے پل کے گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ منہدم ہونے والا پل زیر تعمیر تھا۔

ہندوستان کے مقامی اخبارات نے نشاندہی کی کہ یہ پل پچھلے سال اپریل میں اسی طرح گرا تھا اور دوبارہ گرنے سے پہلے یہ زیر تعمیر تھا۔

گرچہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم بھارتی حکام نے کہا کہ یہ پل رواں سال نومبر میں مکمل ہونا تھا۔ حکام نے دوسری بار گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے حادثے کی فوری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں