سعودی عرب اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور

شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں ابن ایڈورڈو گل پنٹو کا استقبال کیا، دونوں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے پیر کے روز وینزویلا کے اپنے ہم منصب ایبان ایڈورڈو گل پنٹو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں ابن ایڈورڈو گل پنٹو کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے لیے باعث تشویش علاقائی اور عالمی مسائل باہمی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں