بھارت: شادی کی پہلی رات نو بیاہتا جوڑا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک حیرت انگیز واقعہ میں شادی کے فورا بعد دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور 20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں