بلینکن اورسعودی وزیر خارجہ کا سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بدھ کے روز الریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں وزراء خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے، یمن میں دیرپا امن کے قیام اور خطے میں استحکام، سلامتی، کشیدگی میں کمی اور انضمام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے اپنے مضبوط دوطرفہ تعاون کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

العربیہ ٹیلی ویژن نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان کے متحارب فریقوں نے منگل سے جدہ میں جنگ بندی کے لیے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلینکن اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان الریاض میں تزویراتی شراکت داری پرخلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان ، نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الستی اور افریقی امور کے معاون وزیر مملکت ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں