سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور روسی صدر پوتن کا ٹیلی فون پر رابطہ

سعودی عرب اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے اس رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ’’کہ اس سے بروقت اور مؤثر اقدامات کرنے میں مدد ملے گی جن سے تیل کی طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے گا۔‘‘

بیان کے مطابق رواں ہفتہ سعودی عرب کی سربراہی میں اوپیک پلس گروپ کی میٹنگ میں طے پانے والے اقدامات سے ماہ جولائی کے دوران مملکت کی تیل سپلائی میں بڑے پیمانے پر کمی ہو گی جبکہ اتفاق رائے کی روشنی میں اگلے برس مملکت کی تیل پیدوار کو محدود رکھا جائے گا۔

اتوار کے روز اوپیک پلس نے 3.66 ملین بیرل یومیہ پیدوار میں کمی کے فیصلے کی مدت میں توسیع کے ساتھ تنظیم نے اگلے برس جنوری سے تیل کے پیداواری ہدف میں 1.4 ملین بیرل مزید کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ان مجوزہ تبدیلیوں میں روس، نائجیریا اور انگولا جیسے ملکوں کے لیے تیل پیدوار کے اہداف میں کمی لائی جا رہی ہے تاکہ انہیں پیداوار کے موجودہ درجے سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں