"سعودی عرب میں خواتین کے باسکٹ بال مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں "

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ میں خواتین کی قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن [WNBA] کا کہنا ہے کہ اگر موقع میسر ہوا تو سعودی عرب میں میچ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

WNBA کی کمشنر کیتھی اینگلبرٹ نے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے لئے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہم باہر کے ممالک میں اپنے میچ کا انعقاد کریں۔ ہمارے لئے اس سے قبل کینیڈا، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی میچز کے انعقاد کے موقع آتے رہے ہیں۔"

ان کا یہ بیان گالف کی عالمی تنظیم پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن [PGA] اور سعودی عرب کے منصوبے LIV گالف کے درمیان حیران کن شراکت داری کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل ماہ مئی کے دوران WNBA نے کینیڈا میں لیگ کے تیسرے بین الاقوامی میچ کا انعقاد کیا تھا۔

کیتھی کا کہنا تھا کہ "ہماری لیگ پلیئرز کی رائے کو مقدم کو رکھتی ہے، اسی لئے ہم سب سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کے پاس جا کر ان سے معلوم کریں گے کہ وہ کہاں کھیلنا پسند کریں گے۔"

این بی اے اس سے پہلے چین، میکسیکو، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں بھی بین الاقوامی میچز منعقد کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں