بھارتی کسٹم حکام نے جوتوں میں سمگل ہونے والا ایک لاکھ 33 ہزار ڈالر کا سونا ضبط کرلیا

نئی دہلی میں 2 کلو گرام سونا مشرق وسطیٰ سے آنے والے بھارتی مسافر سے برآمد ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارتی کسٹم حکام نے مشرق وسطیٰ سے سفر کرنے والے ایک مسافر سے ایک لاکھ 33 ہزار ڈالر سے زیادہ مالیت کا 2 کلو گرام سونا ضبط کر لیا۔

دہلی کسٹمز نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ سونا مسافر کے جوتوں کے اندر خانے بنا کر ان میں چھپایا ہوا تھا۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مرد مسافر کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹم حکام نے سپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر پیسٹ کی شکل میں 2 ہزار 156 گرام سونا برآمد کیا اور مشرق وسطی سے آنے والے ایک بھارتی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ مسافر مشرق وسطیٰ کے کس ملک سے سفر کر رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافروں کو باقاعدگی سے گرفت میں لیا جاتا ہے۔

فروری میں حکام نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض سے سفر کرنے والے ایک ہندوستانی مسافر سے تقریباً 18 سو گرام سونا ضبط کیا تھا۔ اس سونے کی مالیت ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔ اس وقت مسافر نے سونا اپنے زیر جامہ میں چھپایا ہوا تھا۔

نومبر میں بھارتی کسٹم حکام نے شارجہ سے دہلی آنے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا تقریباً 7 ہزار گرام سونا ضبط کیا تھا۔ یہ سونا کیمیکل پیسٹ کے طور پر چھپایا گیا تھا اور اس کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 58 ہزار ڈالر تھی۔ یہ سونا ہینڈ بیگ میں چھپائے گئے 7 پاؤچوں سے برآمد ہوا تھا۔ سونا تین مسافروں سے برآمد ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں