مصر نے 'غیر قانونی سرگرمیوں' کے سراغ کے بعد تمام سوڈانیوں پرویزے کی شرط عاید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر نے جعلی ویزوں کے اجرا سمیت ' سوڈانیوں کے غیر قانونی سرگرمیوں' میں ملوّث ہونے کا سراغ لگانے کے بعد ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس کے تحت ملک میں داخل ہونے والے تمام سوڈانیوں کو داخلے سے قبل اب ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

مصر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ بچّوں، خواتین اور بزرگ مردوں کے لیے دیرینہ استثنا کو رد کرنے کے مترادف ہے۔

ابو زید نے کہا کہ اپریل میں پڑوسی ملک میں متحارب فریقوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ سوڈانی مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں