میں نے موت کو محسوس کیا: دوران پرواز دروازے کھلنے والے طیارے کے مسافر کی گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

گزشتہ کے ماہ کے آخر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا تھا جب دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول دیا گیا تھا۔ دروازے کھلنے کے بعد طیارے کے اندر کے مناظر کی ویڈیو نے دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں جگہ بنا لی تھی۔ طیارے کا دروازہ ایک مسافر نے کھولا تھا۔ اس واقعہ کے حوالے سے اس وقت طیارے کے اندر موجود ایک مسافر نے خاموشی توڑی اور کچھ حالات بتائے ہیں۔

لی یون جون نے اس واقعے کی تفصیلات کا انکشاف کیا اور جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو میں اترنے سے چند منٹ قبل ایشیانا ایئر لائنز کے طیارے کا دروازہ کھولنے کے لمحات کو بیان کیا ہے۔

لی یون جون نے سی این این کو بتایا کہ اس وقت میں موت کی ہولناکی کو محسوس کیا۔ میں نے اس وقت سوچ لیا کہ میرا انجام آگیا ہے اور میں مر جاؤں گا۔ لی یون جون نے مزید بتایا کہ اس وقت میں ڈیزاسٹر فلموں کے بارے میں سوچ رہا تھا جن میں جب طیارے کا دروازہ ہوا میں کھلتا ہے تو ہر کوئی مر جاتا ہے۔

مسافر نے مزید کہا میرے ذہن میں یہ سوالات گردش کر رہے تھے کہ میں نے اپنی زندگی میں کیا غلط کیا ہے کہ میرے ساتھ ایسا ہوا؟

لی یون جون نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے فون پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب کسی نے دروازہ کھولا اور وہ تیز ہوا کی زد میں آ گیا جس سے اس کی ٹوپی اور ہیڈ فون گر گئے اور سانس لینے میں دشواری ہونا شروع ہوگئی۔

انہوں نے کہا "میں نے باہر دیکھا اور بادلوں کو دیکھا اور ناگزیر قسمت قریب آ رہی تھی۔ لی یون نے بتایا کہ اس نے آدمی کو دروازہ کھولتے ہوئے نہیں دیکھا تھا اور شروع میں یہ سوچا کہ اس مسئلے کے پیچھے کوئی تکنیکی خرابی ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ "مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ میرے ساتھ بیٹھا ہوا مسافر اسے کھولنے کا ذمہ دار ہے۔ میں نے اس کی ٹانگوں کی طرف دیکھا وہ ہوا میں اڑ رہی تھیں۔ وہ بہت گھبرایا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔"

اس نے وضاحت کی کہ ساتھ والے مسافر نے طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

لی یون نے مزید کہا کہ جب میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو دیکھ رہا تھا تو میں نے اپنے ساتھ والی سیٹ بیلٹ کو کھولنے کی آواز سنی اور مجھے احساس ہوا کہ وہ چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں نے دوسرے مسافروں کی مدد سے اس شخص کو دروازے سے ہٹایا اور جب جہاز ایئرپورٹ پر پہنچا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس حادثے کے پیچھے اسی شخص کا ہاتھ تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے فوری طور پر فضائی حفاظت کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

لی یون جون نے طیارے کا دروازہ کھولنے والے مسافر کے حوالے سے بتایا کہ جب سے وہ جہاز میں سوار ہوا تھا تب سے اس کا رویہ عجیب تھا۔

زندگی میں دوسرا موقع ملنے پر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ اس سوال پر لی نے جواب دیا کہ "مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ جنم لے رہا ہوں، میں صرف زیادہ مزہ کرنے، زیادہ دلچسپ زندگی گزارنے اور اپنے دوسرے موقع سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں