ناقابل یقین منظر۔۔ امریکی کیپیٹل میں وائٹ ہاؤس کے قریب گھومتا ریچھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی دارالحکومت کے رہائشی کل صبح گھروں سے باہر نکلے تو ایک ریچھ کو محو انتظار پایا۔

نوجوان کالے ریچھ نے جمعہ کی صبح شمال مشرقی واشنگٹن کے ایک پرسکون محلے کے مکینوں کو خوفزدہ کر دیا جو واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں دندناتا پھر رہا تھا۔

آوارہ ریچھ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی۔

ریچھ کیپیٹل اور وائٹ ہاؤس سے محض پانچ میل کے فاصلے پر بروک لینڈ کے مضافات میں کچرے کے ڈھیر پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پکڑنے کے لئے گھات

حکام نے اطلاع ملنے پر مکینوں کو دور رکھنے کے لیے علاقے کو گھیر لیا۔

ریچھ جو درخت پر چڑھ گیا تھا، عملہ کی تیاری تک پولیس اسے نیچے اترنے سے روکنے کے لیے سائرن کا استعمال کرتی رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں