روس اور یوکرین

کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کا یوکرین کی حمایت کے اظہار کے لیے کیف کا غیرعلانیہ دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتے کے روز کیف کا غیرعلانیہ دورہ کیا ہے اور روسی افواج کے حملے کے جواب میں یوکرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

ٹروڈو نے کیف کے وسط میں واقع ایک یادگاری مقام پر یوکرین کے ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 2014 سے روس نواز افواج کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

یوکرین کے نائب وزیر خارجہ اینڈری میلنیک نے ایک ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویرٹویٹر پر شیئر کی ہے اور یہ لکھا ہے:’’جناب وزیر اعظم، یوکرین میں خوش آمدید‘‘۔

معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن کینیڈا نے فروری 2022 میں روس کے بڑے پیمانے پر فوجی حملے اور جنگ برپا کرنے کے بعد یوکرین کو بھاری فوجی اور مالی امداد مہیا کی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں یوکرینی تارکین وطن ہزاروں کی تعداد میں مقیم ہیں۔ان میں کی ایک بڑی تعداد روس کے حملے کےبعد گھربارچھوڑ کر نقل مکانی کرگئی تھی۔

ٹروڈو نے کیف کا غیرعلانیہ دورہ دارالحکومت کے باہر اوڈیسا، پولتافا ریجن اور خرکیف سمیت اہداف پر رات بھر روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کیا ہے۔

کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ اس دورے میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ تھیں۔وہ خود بھی یوکرینی زبان بول سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں