اسٹاک ہوم میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہفتے کے روز دن دیہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے ایک گھنٹے بعد سویڈن کے دارالحکومت کے جنوب میں مشتبہ حملہ آوروں کا مختصر تعاقب کرکےدو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ شہر کے جنوب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور دو افراد زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔

قریب ہی دو اور افراد بھی تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔

اسٹاک ہوم پولیس کے ایک ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ " ہلاک ہونے والا ایک 15 سالہ لڑکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کےواقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

قبل ازیں جمعے کو اسٹاک ہوم کے علاقے میں الگ الگ حادثات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

حالیہ برسوں میں سویڈن میں فائرنگ کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے تھے۔ ان حملوں کی وجہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملک میں 2022 میں فائرنگ کے 391 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 62 خونی حملے تھے، جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 45 تک پہنچ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں