بیشترعالم اسلام میں عید الاضحی 28 جون کو ہونا ممکن نہیں: عالمی فلکیاتی مرکز

بعض ملکوں میں پیر 19 جون کو یکم ذو الحج اور بدھ 28 جون کو عید الاضحیٰ ہوگی: ماہرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحج 1444 ہجری کے چاند کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کیا اور بتایا ہے کہ ایسے ملکوں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس بنا پر ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہوگی۔ واضح رہے پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا کہ اسلامی دنیا کے متعدد ملکوں میں ماہ ذو الحج کے چاند دیکھنے کی اتوار 18 جون کو کوشش کی جائے گی۔

18 جون کو اسلامی دنیا کے وسط اور مغرب میں دوربین کے ذریعہ چاند کا دیکھنا مشکل سے ہی ممکن ہے۔

اسلامی دنیا کے مشرقی ملکوں میں 18 جون بروز اتوار کو ہلال کا دیدار ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ اس لیے توقع کی جاسکتی ہے کہ ان ملکوں میں عید الاضحی 29 جون کو ہوگی۔

28 جون 2023 کو ذو الحج کا چاند  دکھائی دینے کے حوالے سے نقشہ
28 جون 2023 کو ذو الحج کا چاند دکھائی دینے کے حوالے سے نقشہ

مندرجہ بالا نقشہ بتاتا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو دنیا کے تمام خطوں سے ہلال کس حد تک دیکھا جا سکتا اور کس حد تک نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

سرخ رنگ کے علاقوں میں چاند کو دیکھنا ناممکن ہے۔

بے رنگ یا سفید رنگ والے علاقوں میں ہلال کو نہ تو دوربین سے دیکھنا ممکن اور نہ ہی کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہے۔

نیلے رنگ والے علاقوں میں ہلال دیکھنا صرف دوربین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

گلابی رنگ میں واقع علاقوں سے دوربین کے ذریعے ہلال کو دیکھنا ممکن ہے اور فضا کی مکمل صفائی اور تجربہ کار مبصر ہونے کی صورت میں چاند کو کھلی آنکھوں سے بھی دیکھنا ممکن ہے۔

سبز رنگ والے علاقوں میں چاند کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں