سام سنگ کے سابق ایگزیکٹو پر چپ ٹیکنالوجی چوری کرنے پر فرد جرم عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی کوریا کے استغاثہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے پیر کو سام سنگ الیکٹرانکس کے ایک سابق ایگزیکٹو پر چین میں ایک چپ فیکٹری بنانے کے لیے کمپنی کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کے شبہ میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

سوون ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ملزم پہلے ایس کے ہائی نِکس میں بطور نائب صدر بھی کام کر چکا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 2018 اور 2019 کے درمیان شمال مغربی چینی شہر ژیان (Xian) میں ایک فیکٹری بنانے کے لیے سام سنگ کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا۔

مقامی عدالت کی جانب سے ابھی مقدمہ کی تاریخ کی تصدیق ہونا باقی ہے جہاں فرد جرم داخل کی گئی ہے۔

استغاثہ نے بتایا کہ مدعا علیہ کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے جنوبی کوریا کے چپ سازوں میں مشترکہ طور پر 28 سال کام کیا تھا۔ حکام نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ سام سنگ کے سابق ایگزیکٹو نے مبینہ طور پر سیمی کنڈکٹر کمپنی قائم کرنے کے بعد ژیان میں سام سنگ کی چپ مینوفیکچرنگ سہولت سے 1.5 کلومیٹر دور فیکٹری بنانے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں