بائیڈن کو دانتوں کا درد، دو دنوں میں دو مرتبہ علاج کرانا پڑ گیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی کالج ایتھلیٹس کی تقریب میں شرکت منسوخ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ دانت میں درد کا سامنا کرنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو پیر کے روز دو دنوں میں دوسری مرتبہ روٹ کینال کے علاج سے گزرنا پڑا۔ اس طرح ان کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور امریکی صدر کی ایک تقریب منسوخ کردی گئی۔ بائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کو تقسیم کیے گئے ایک پیغام میں بتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہوا، کی وجہ سے ان کی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کا جڑوں کا علاج کیا۔

پیر کی صبح امریکی صدر کو پھر دانتوں کو درد ہوا۔ ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ اس صورت حال میں ان کی طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا اینڈوڈونٹک علاج پیر کو بھی وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔ دانت کے درد کے علاج کے سلسلہ میں وائٹ ہاؤس نے آج کالج کے ایتھلیٹس کی ایک تقریب میں بائیڈن کی شرکت منسوخ کردی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں