سعودی عرب: ایشیائی شخص کو منی لانڈرنگ کے جرم میں 4 سال قید کی سزا

غیر ملکی شہری نے اپنی گاڑی کے اندر 6 کلو گرام سونا خفیہ طریقے سے چھپا رکھا تھا جسے زمینی راستے کے ذریعے مملکت میں پہنچایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ایک غیر ملکی شہری کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ سزا سے پہلے اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایشیائی شہری سے تفتیش کا عمل مکمل کیا تھا۔

ایشیائی شخص گاڑی کے اندر تقریباً 6 کلوگرام وزنی سونے کے نمونے خفیہ طور پر چھپا کر ایک لینڈ پورٹ کے ذریعے مملکت میں داخل ہوا تھا۔

ذرائع نے ملزم کی مجاز عدالت میں منتقلی اور اس کے الزام کے ثبوت کی فراہمی کی بھی تصدیق کی۔

ملزم سے اسمگل شدہ سونا ضبط کر لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں