’اسپیس ایکس‘ میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینیر کیرن قازی کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کی سب سے بڑی خلائی تحقیقات کے لیے ایئر کرافٹ اور راکٹ تیار کرنے والی کمپنی ’ SpaceX‘ میں ملازمت کا حصول مقدر کی بات ہے۔ اس عالمی شہرت یافتہ کمپنی میں ملازمت کی آفر ایک کم عمر انجینیر چودہ سالہ کیرن قازی کو بھی کی گئی ہے جو کم عمر کالج گریجویٹس میں سے ایک ہے اور اب ’اسپیس ایکس‘ میں ملازمت کی تیاری کررہا ہے۔

کیرن قازی کی کہانی اس وقت سامنے آئی جب مقامی میڈیا نے بتایا کہ وہ 17 جون کو سانتا کلارا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری لینے کی تیاری کر رہا ہے۔

کم عمر انجینیر کا آئی کیو99.9 فی صد ہے

برطانوی اخبار’گارڈین‘ کے مطابق کیرن کے خاندان کو پہلی بار اس کی جدید ذہانت کا پتہ اس وقت چلا جب اس نے صرف دو سال کی عمر میں بولنا اور مکمل جملے بنانا شروع کیے تھے۔

اس نے کنڈرگارٹن میں نیشنل پبلک ریڈیو بھی سنا اپنے اساتذہ اور ہم جماعت کو اپنی سنی کہانیوں کے بارے میں بتایا۔

جب اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اس کا آئی کیو بہت زیادہ ہے (99.9%) تو اس وقت اس کی عمر نو سال تھی۔ اس نے 11 سال کی عمر میں کمپیوٹر سائنس اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سانتا کلارا یونیورسٹی جانے سے پہلے لاس پوزیٹاس کمیونٹی کالج میں داخلہ لیا۔

اس نے ایک موقع پر ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کی ریسرچ لیب میں یونیورسٹی کی انٹرن شپ بھی حاصل کی تھی۔

جولائی سے ملازمت کا آغاز

حال ہی میں ارب پتی ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کی انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک نے کیرن قازی کا انٹرویو کیا جس کے بعد آئندہ ماہ [جولائی] میں اس کی ملازمت کا آغاز ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ سانتا کلارا سے گریجویشن کرنے کے بعد واشنگٹن میں ایک جگہ ریڈمنڈ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ Starlink میں ملازمت کے دوران دفتر کے قریب رہائش اختیار کی جا سکے۔ اس نے اپنی ماں کو اپنا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ "میں ہمیشہ اس کا شکر گذار ہوں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں