روس کی ایک کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کی ایک کاروباری شخصیت پیراشوٹ کی مدد سے ایک ہیلی کاپٹر سے بلندی سے اترنے کی کوشش کی دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں فضا سےزمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روسی تاجر نے روسی ساختہ Mil Mi-8 ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے زمین سے اپنی اونچائی کا غلط اندازہ گایا۔ وہ 100 میٹر سے زیادہ اونچائی پر تھے جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔ تاہم ان کی یہ مہم جوئی نہ صرف ناکام رہی بلکہ جان لیوا ثابت ہوئی۔

گرنے کے بعد روسی تاجر سرگئی تسیگانوف کو فوری طور پر دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کولومنا میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا جسم زخموں سے چور ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ چنانچہ 51 سالہ نے روسی تاجر نے گذشتہ اتوار کو آخری سانس لی اور انتقال کر گئے۔

شادی شدہ اور بچوں کے باپ سرگئی تسیگانوف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی موت سے پہلے دو دن ہسپتال میں رہے۔ آنجہانی یورپ + ریازان ریڈیو اسٹیشن کے سابق مالک اور روسی ریڈیو ریازان کے بھی مالک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں