بموں کی بارش میں سوڈان کے گراؤنڈ میں فٹبال میچ کی ویڈیو نے دل موہ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں کے درمیان جاری محاذ آرائی کے دوران بار بار جنگ بندی توڑے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں تاہم اس کے باوجود ملک میں بعض واقعات سے لگتاہے کہ عوام کو فوجی جرنیلوں کی باہمی رسا کشی سے کوئی سروکار نہیں۔

سوڈان میں اتوار کے روز جنگ بندی ختم ہوئی تو فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز [آر ایس ایف] کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

تاہم بمباری کےباوجود نوجوانوں کو فٹ بال کے کھیل کی تفریح میں مگن پایا۔ اس سے لگتا ہے کہ بمباری فٹ بال کھیلنے کے حوالے سے نوجوانوں کی عزم کو شکست نہیں دے سکی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کی گھن گرج میں بھی نوجوانوں کا ایک گروپ فٹ بال کھیلنے میں مصروف ہے۔

جب نوجوان فٹ بال کھیل رہے تھے تو ان کے قریب سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں اسٹیڈیم کے آس پاس کے بمباری سے دھوئیں کے بادل بلند ہورہے تھے۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو نے ناظرین کے دل موہ لیے۔ اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان کی دو بڑی فوجی قوتوں (فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز) کے درمیان گذشتہ 15 اپریل سے شروع ہونے والا تنازع مزید شدت اختیار کرچکا ہے۔ دونوں فریق بار بار جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کے باوجود اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ فوج اور منحرف سریع الحرکت فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں